ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورومیں اہل بھٹکل کی ’’آمولیا ٹریڈنگ کمپنی ‘‘ کا شاندار افتتاح : گھرسجائیے: ساتھ نبھایئے

منگلورومیں اہل بھٹکل کی ’’آمولیا ٹریڈنگ کمپنی ‘‘ کا شاندار افتتاح : گھرسجائیے: ساتھ نبھایئے

Sun, 29 Jan 2017 20:18:31    S.O. News Service

منگلورو:29/جنوری  (ایس او نیوز) شہر منگلورو کے بندرگاہ روڈ پر واقع بھٹکل بازار میں اہل بھٹکل کی ’’آمولیا ٹریڈنگ کمپنی ‘‘ کا افتتاح  مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے چیف قاضی حضرت مولانا خواجہ معین الدین اکرمی  مدنی کی دعا سے عمل میں آیا۔گھر سجاکر آپ کا ساتھ نبھانے کے لئے  آمولیا ٹریڈنگ کمپنی کے مالکان فہد شاہ بندری اور عبدالجبار عسکری نے منگلورو میں گھر کی  اندرونی اوربیرونی سجاوٹ کے لئے ضروری  لامنیٹ، فلائی ووڈ، ڈبلیو پی سی، ایکسٹیرئیر جیسی بہترین اشیاء گاہکوں کو مناسب قیمت پر مہیا کرنے کے لئے فرم کا افتتاح کرنے کا خیال ظاہر کیا۔

 

 

 

 

 

 

 

افتتاح کے بعد مولانا نے اپنے خطاب میں بھٹکلی نوجوانوں کا تجارت کی طرف توجہ دینا اور اس پر عمل پیرا ہونے پر ستائشی کلمات کا اظہا ر کرتے ہوئے مبارکبادی پیش کی۔ نوجوانوں سے کہاکہ وہ بہتر سے بہتر تجارت کریں ، لیکن حلال راستہ پر گامزن رہیں، دھوکہ دہی، فریب کاری وغیرہ سے دور رہیں۔ اس موقع پر مولانانے کئی ایک صحابہ کرام ؓ کی مثالیں پیش کرتے ہوئے تجارت کی اسلام میں اہمیت واضح کی۔ افتتاحی تقریب میں تنظیم کے جنرل سکریٹری محی الدین الطاف کھروری ، نائب صدر عنایت اللہ شاہ بندری ، بھٹکل مسلم جماعت منگلورو کے صدر ارشد محتشم وغیرہ نے خطاب کرتے ہوئے مالکان کو مبارکبادی پیش کی۔

پروگرام میں گجرات سے تشریف فرما آمولیا کمپنی کے ذمہ داران نے بھی اپنے تاثرات میں اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ بھٹکل سے اتنی بڑی تعداد میں لوگ یہاں آئے ۔انہوں نے کہاکہ تجارت کے سلسلے میں آمولیا کمپنی اپنی ایک خاص پہچان رکھتی ہے۔ اس موقع پر آمولیاٹریڈنگ کمپنی کے مالکان فہد شاہ بندری اور عبدالجبار عسکری بھی موجود رہ کر مہمانوں کا استقبال اور تواضع کا اہتمام کیا۔ ساحل آن لائن کے ڈائرکٹر عبیداللہ عسکری ، امتیاز دامدا اور  محمد حسین کھروری وغیرہ موجود تھے۔ تقریب کا آغاز حافظ مبین ائیکری کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ آفتاب قمری نے نظامت کے فرائض انجام دئیے ۔ مولانا محمد سالم خلیفہ نے شکریہ کے کلمات اداکئے ۔


Share: